Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ سپر 4:بنگلہ دیش کی سنسنی خیز فتح، افغانستان آوٹ

 
ابوظبی: ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بنگلہ دیش نے سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایشیا کپ سے باہر کردیا۔بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے میچ جیت لیا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 249رنز بنائے تاہم افغانستان کی ٹیم میچ کی آخری گیند تک7وکٹوں کے نقصان پر 246رنز بنا سکی۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔ بنگال ٹائیگرز کی 21 ویں اوورز میں 87 رنز پر آدھی ٹیم آوٹ ہونے کے بعد چھٹی وکٹ پر محمود اللہ اور امرا القیس نے 128 رنز کی شراکت کی اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، امرا القیس 72 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ محمود اللہ 74 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے۔اوپنر لیتن داس 41 ، نظم الحسین 6، محمد متھن ایک، مشفق الرحیم 33 اور شکیب الحسن صفر پر آوٹ ہوئے، بنگال ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔آفتاب عالم نے 3 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میںافغان ٹیم کے محمد شہزاد اور احسن اللہ آئے۔ شہزادکب 53 رنز پر محمود اللہ نے رن آوٹ کردیا۔ احسن اللہ نے 8، رحمت شاہ نے ایک، حشمت اللہ شاہدی نے 71، اصغر افغان نے 39، محمد نبی نے 38، راشد خان نے5رنز بنائے۔آخری 4 اوورز میں افغانستان کو 16رنز درکار تھے۔ سمیع اللہ شنواری اور گلبدین نائب کریز پر تھے تاہم 3 رنز قبل50 اوورز مکمل گئے اور افغان ٹیم 7وکٹوں پر 246 رنز بنا سکی۔ مشرفی مرتضی نے 2، مستفیض الرحمان نے 2، شکیب الحسن اور محمود اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کا ہند سے جبکہ پاکستان کا بنگلہ دیش سے سپر 4مرحلے کا ایک، ایک میچ باقی ہے۔بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان کے پاس ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کا موقع موجود ہے جبکہ ہارنے کی صورت میں ہند کے ساتھ ایشیا کپ کا فائنل بنگلہ دیش کھیلے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: