Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا انتخاب کیوں نہیں ہورہا ،سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ

لاہور:کامران اکمل کے بعد سابق کپتان سلمان بٹ بھی اپنے ساتھ ر وا رکھے جانے والے سلوک پر تلملا اٹھے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں واپڈا کی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کے باوجود میرا انتخاب کیوں نہیں کیا جارہا۔ بورڈ کے تمام مطالبات پورے کرلئے اور آئی سی سی کا کلیئرنس لیٹر بھی میرے پاس ہے۔سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ پہلے مجھ سے کہا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھلائیں گے۔ شرجیل خان وغیرہ کا مسئلہ سامنے آیا تو کہا گیا کہ ابھی انتظار کرلیں۔ اب کہاگیا کہ سلمان کو پہلے اے ٹیم کی طرف سے موقع دیں گے۔ اے ٹیم کے 2ٹورز سر پر آگئے ہیں لیکن ابھی تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ اگرمحمد عامر اسپاٹ فکسنگ کے بعد ملک کی نمائندگی کررہا ہے تو پھر مجھے باہر کیوں رکھا جارہا ہے۔سلمان بٹ نے کہا کہ اچھی پرفارمنس نہ دوں تو نہ کھلائیں، جب ہر میچ میں رنز کررہا ہوں تو پھر سلیکشن کیوں نہیں ہورہی۔ پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی بیان دے چکے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی اگر چاہے تو سلمان کو منتخب کرسکتی ہے۔سب کی طرف سے کلیئرنس ہے تو پھر نظر انداز کیوں کیا جارہا ہے، بورڈ سربراہ احسان مانی سے اپیل ہے کہ وہ میرے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لیں، مجھے انصاف دلائیں جو میرا حق ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: