Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا: روسی ڈوپنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں

ماسکو:  فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے کہا ہے کہ روس میں  سرکاری سرپرستی میں ہونے والے ڈوپنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہے، ابھی ختم نہیںہوئی ۔ فیفا نے یہ اعلان " بہترین کھلاڑی" کے ایوارڈ ز سے پہلے کیا۔ عالمی ادارے نے تصدیق کی کہ اب تک اس ممنوعہ دوا کے استعمال میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس تحقیقات کو 2 برس ہوچکے ہیں اور ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔ تحقیقاتی افسروں نے فیفا ورلڈ کپ کے غیر متعلقہ کئی فٹبال کھلاڑیوں سے بھی معلومات لی ہیں۔ فیفا ڈوپنگ مخالف ادارے واڈا کے ساتھ ملک کر تحقیقات کررہی ہے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: