Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

88کی آتشبازی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

ریاض ...محکمہ تفریحات نے یوم الوطنی 88پر آتشبازی اور ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کا سب سے بڑا پرچم تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام رجسٹر کرالیا۔ محکمہ تفریحات نے 22ستمبر کو مشترکہ میڈیا سینٹر میں منعقد کردہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ 2016ءمیں فلپائن نے اس حوالے سے جو ریکارڈ قائم کیا تھا اسے توڑا جائیگا۔ محکمہ نے 10بجے سے لیکر 10.15تک مملکت کے مختلف علاقوں میں 9لاکھ سے زیادہ آتشبازی کا مظاہرہ کرکے ریاض اور جدہ میں سعودی عرب کا عظیم الشان پرچم تشکیل دیا۔ علاوہ ازیں سیکیورٹی اہلکار کی علامتی تصویر کے ذریعے فوجی سلام کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ 
 

شیئر: