Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمیں تجھ پر ناز ہے

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ
  ہر سعودی شہری ان دنوں وطن عزیز سے وفاداری اور پیار و محبت کے جذبات کا برملا اظہار کررہاہے۔ ہر سعودی خاتون اور مرد کو اپنے وطن کی تاریخ اور توحید و اتحاد کے کارنامے پر ناز ہے۔ منظر نامہ بتا رہا ہے کہ جس طرح سعودی عرب کا ماضی ترقی، خوشحالی سے معمور ہے مستقبل بھی اسی طرح کے کارناموں کا امین ثابت ہوگا۔
جو شخص خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد میں ہر سو سرگرمیوں کا گہرائی سے جائزہ لے گا اُسے خود بخود یہ بات معلوم ہوجائیگی کہ ہم نے کیا کچھ کمایا اور کس قدر دشواریوں پر قابو پایا اور چند سالوں کے دوران کیا کچھ حاصل کرلیا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ہم نے وطن عزیز کے ایک، ایک چپے پر نہ جانے کتنے منصوبوں کے سنگ بنیاد بھی رکھ دیئے۔
سعودی عرب ان دنوں نہ صرف یہ کہ ترقیاتی منصوبے شہد کی مکھی کی طرح نافذ کررہا ہے بلکہ ہر سطح پر سب ایک دوسرے کا دست و بازو بنے ہوئے ہیں۔ امن و امان کا شعبہ ہو، اقتصادیات کا میدان ہو، سیاسی امور ہوں یا سماجی معاملات ہوں ہر سو ہم آہنگی ہی ہم آہنگی دیکھی جارہی ہے۔ ہر سعودی شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے پیارے وطن پرفخر وناز کرے اور سربلند ہوکر کہے” اے وطن ہمیں تجھ پر ناز ہے“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: