Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوٹان ہندوستانی فیملی کاحصہ رہا ،وینکیانائیڈو

نئی دہلی۔۔۔۔نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ’’ہندوستان بھوٹان ہفتہ‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بھوٹان کو اپنی فیملی کا حصہ مانتاہے اور وہاں کی ثقافت ہمیشہ ہندوستانیوں کی کشش کا باعث رہی۔اس پروگرام کا انعقاد ہندوستان اور بھوٹان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 50سال پورے ہونے کے موقع پر کیاگیا۔ اس موقع پر بھوٹان کی راج ماتا  سنگئے چوڈین بھی موجود تھیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان اوربھوٹان کی دوستی باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پرقائم ہے اور دونوں ملکوں کے عوام نے باہمی دوستی کے رشتے کو مستحکم کیا۔ بھوٹان کی ثقافت اور روایتی طرززندگی نے ہندوستانیوں کو صدیوں سے اپنی طرف راغب کیا۔’’ ہندوستان بھوٹان ہفتہ ‘‘سے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔عوام کو ایک دوسرے کی موسیقی ،رقص ،دستکاری ،کھانے پینے اور آرٹ سے مستفیض ہونے اور ایک دوسرے کی ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔نائب صدرجمہوریہ نے کہاکہ بھوٹان نے ترقی کو جدید خطوط پراستوار کیا۔اندراگاندھی راشٹریہ کلاکیندرمیں منعقد اس پروگرام میں ہندوستان اوربھوٹان کے کئی سینیئر افسران اور فنکار وں نے بھی شرکت کی ۔
مزید پڑھیں:- - - -ایران سے اپنی کرنسی میں تیل خریدیں گے، ہند

شیئر: