Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور: ڈاکٹر کفیل پھر گرفتار

گورکھپور۔۔۔۔گورکھپور میڈیکل کالج میں گزشتہ سال بچوں کی موت کے معا ملے میں ڈاکٹر کفیل خان اور ان کے بھائی کوپولیس نے دھوکہ دہی کے 9سال پرانے کیس میں گرفتار کرلیا ۔ڈاکٹرکفیل کو ایک دن قبل بہرائچ کے اسپتال میں بدنظمی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کفیل اور ان کے بھائی عدیل کو بہرائچ سے گورکھپور واپس لانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس ریجنل افسر پربھات کمار رائنے نے بتایا کہ شہر کے راج گھاٹ تھانے میں مظفر عالم نامی شخص نے 2009ء میں ڈاکٹر کفیل اور ان کے بھائی عدیل احمد خان کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس نے دونوں پر 82لاکھ روپے کے لین دین کیلئے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے مقصد سے اس کی فوٹو اور شناختی کار ڈ کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ اس معاملے میں آج دونوں بھائیوں کو گرفتار کیا گیا۔ڈاکٹر کفیل کی اہلیہ نے بتایا کہ اسپتال معاملے میں جب سے میرے شوہر کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی: جیپ الیکٹرک پول سے ٹکراکر الٹ گئی،4افراد ہلاک

 

شیئر: