Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کے خلاف ’’نواز۔ زرداری‘‘ اتحاد؟

اسلام آباد:  سابق وزیرا عظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ن لیگ کے قائد نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بطور اپوزیشن ٹف ٹائم دینے کے لیے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مدد مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے قیام کے لیے ن لیگ نے پی پی پی سے رابطہ کیا ہے اور اس حوالے سے راجا ظفر الحق کی قیادت میں ایک وفد نے پی پی رہنما نیئر بخاری سے ملاقات کی اور نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے مابین رابطے مزید بڑھیں گے۔ اس حوالے سے شہباز شریف کا اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -روزانہ ایک ادارے کا دورہ کروں گا‘ وزیر بلدیات سندھ

شیئر: