Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں شدید گرمی‘ پارہ 40ڈگری کو چھو گیا

کراچی:  شہر قائد مون سون سیزن کے آخر میں ایک بار پھر گرمی کی لپیٹ میں آگیا۔ شدید گرمی کے تیسرے روز (آج) بھی گرمی کی شدت برقرار رہی اور پارہ40ڈگری کوچھو گیا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند اور شمال مغربی علاقوں سے چلنے والی ہوائوں سے گرمی بڑھ گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دبائو بھارتی گجرات میں موجود ہے،سمندری طوفان کا امکان نہیں۔شہر میں کل سے گرمی کی شدت کم ہونے کی توقع ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق شہر میں آج سے درجہ حررات بہتر ہوناشروع ہو جائے گا۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارش کاکوئی نیاسسٹم داخل نہیں ہورہا۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والاہواکاکم دبائو مدھیہ پردیش اورمغربی راجھستان میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہرمیں سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈکوچھو گیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام سے سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سابق وزیر اعظم نواز شریف ہائی کورٹ طلب

شیئر: