Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر پاکستانی سعودی عرب سے محبت کرتا ہے، قارئین

اردو نیوز کے قارئین کی طرف سے سعودی عرب کے 88ویں یوم الوطنی پر تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے:
ریاض سے سعد اللہ خان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی سعودی عرب سے محبت کرتا ہے، سعودی عوام کو یوم الوطنی مبارک ہو۔
گجرانوالہ سے عبد القیوم نے کہا: سعودی عرب کو قومی دن مبارک ہو۔
جدہ سے زاہد ریاض احمد نے کہا: سعودی قیادت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے یوم الوطنی مبارک ہو۔
الخبر سے سلطان ریاض نے لکھا:میں جدہ سے پیدا ہوا اور اب الخبر میں ہوں، مجھے سعودی عرب میں 32سال ہوئے ہیں۔ اللہ تعالی اس ملک کو محفوظ رکھے۔
جدہ سیفہد ریاض نے لکھا: سرزمین حرمین کے لئے نیک تمنائیں ہیں۔
دمام سے شاہد ریاض نے لکھا:میں سعودی عرب میں 30سال سے مقیم ہیں، مجھے اس ملک سے محبت ہے۔
جدہ سے فیصل ریاض نے کہا: اللہ تعالی اس ملک کی حفاظت فرمائے، یوم الوطنی مبارک۔
دمام سے میراب سلطان نے کہا: یہ ملک تاقیامت قائم و دائم رہے، مجھے اس سے محبت ہے۔
جدہ سے انعامدارسید یور الرحمن نے کہا: سعودی عرب، بہترین قوم کا بہترین ملک۔یوم الوطنی مبارک۔
ینبع سے رانا نعیم نے کہا: یوم الوطنی مبارک ہو، سعودی عرب زندہ باد۔
جدہ سے وقار علی سید نے کہا: سعودی عرب کے 88ویںقومی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس پر یقین رکھتا ہوں کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر سرکردگی سعودی عرب دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا اور دنیا میں سر بلند رہے گا۔
ڈیرہ غازی خان سے ڈاکٹر جنید ظفر نے لکھا:سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے، ہمیں پاکستان کی طرح سعودی عرب سے محبت ہے۔
مکہ مکرمہ سے محمد احسان نے کہا: سعودی عرب کو یوم الوطنی مبارک ہو۔
مدینہ منورہ سے احمد خان نے لکھا:سلامت رہے یہ ملک سدا۔
جبیل سے محمد فضیل نے لکھا: میری طرف سے سب سعودی بھائیوں کو یوم الوطنی مبارک ہو۔ اللہ ہمیشہ سعودی عرب کو سلامت رکھے اور دوشمنوں سے محفوظ رکھے۔پاک اور سعودی دوستی زندہ باد۔
 
 
 
 

شیئر: