Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی حکام نے 80سالہ سعودی کو جرمانہ نہ دینے پر سفر سے روک دیا

تبوک .... اردنی حکام نے ایک 80سالہ سعودی شہری کو 9ہزار دینار جرمانہ ادا نہ کرنے پر عمان سے مملکت کے سفر سے روک دیا۔ یہ رقم سعودی کرنسی میں 50ہزار ریال کے مساوی ہے۔ سعودی شہری اپنے والد کے ہمراہ اردن گیا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری محمد العطوی نے 2014ءمیں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے والد کی جیپ لینڈکروزر عمان کے عبدون علاقے میں چوری کر لی گئی۔ العطوی نے سی سی کیمرے کی رپورٹ بھی جمع کرا دی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کرنےوالے سعودی کی گاڑی چوری کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکام نے اسے گاڑی چوری ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیدیا تھا تا ہم لاعلمی کے باعث العطوی نے اردن کے کسٹمزحکام سے رجوع نہیں کیا۔ جنہوں نے مسروقہ گاڑی پر مذکورہ جرمانہ عائد کر دیا۔ گاڑی ابھی تک ملی نہیں۔ العطوی کا کہنا ہے کہ ہم دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ ایک طرف تو گاڑی ہاتھ سے چلی گئی اور دوسری جانب کسٹمز حکام کے عائد کردہ جرمانے کے باعث اردن سے نکل نہیں سکتے۔

شیئر: