Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی دن ....خوشیاں اور کارنامے

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر ایک طرف تو مملکت کے تمام شہروں ، قصبوں اور قریوں میں جشن کا سماں رہا تو دوسری جانب لندن ، دبئی، بیروت سمیت دنیا کے متعدد دارالحکومتوں کی فلک بورس عمارتوں پربھی سعودی پرچم لہرایا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پھر بیدار قیادت کی حکمت عملی کی بدولت سعودی عوام نے یوم وطنی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا۔ ”بیداری ،نظریات “ کے باعث عوام خوشیوں اور مسکراہٹوں سے محروم ہوگئے تھے۔ اپنی خوشیوں اور گھروں سے نکل کر مسرت کے اظہار سے خود کو روکے ہوئے تھے۔ اب صورتحال بدل گئی۔اندرون اور بیرون ملک بڑے پیمانے پر سعودیوں نے خوشیاں منائیں۔ سعودی قیادت نے اپنے عوام کو اپنی خوشیوں کے بھرپور اظہار کے مکمل مواقع فراہم کئے۔ عوام نے یوم وطنی 88کا جشن مناتے وقت آباﺅ اجداد کے کارناموں کو نہ صرف یہ کہ یاد کیا بلکہ مستقبل میں اپنا کردار پرعزم شکل میں انجام دینے کا جذبہ بھی ظاہر کیا۔
خوشیوں کے اس ماحول میں سعودی عوام نے سعودی وژن 2030کو اپنے لئے نیک فال کے طور پر لیا۔ انہوں نے نئے منصوبوں اورنئے پروگراموں سے لطف اٹھانے پر مسرت کا بھی اظہار کیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، حرمین ٹرین کا افتتاح کررہے ہیں۔ یہ منصوبہ ترقیاتی منصوبوں کے زریں سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب اور اسکی قیادت حرمین شریفین اور انکے زائرین کی خدمت کے حوالے سے اپنے نصب العین کو مسلسل عملی جامہ پہنانے میں لگی ہوئی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: