Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کا عسکری جہاز الحدیدہ میں!

ریاض ...عرب اتحاد برائے یمن نے اعلان کیا ہے کہ ایک ایرانی جنگی جہاز تجارتی جہاز کے بہانے الحدیدة بندرگاہ پر طویل عرصے سے لنگر انداز ہے۔ حال ہی میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ اس بات کا بھی شبہ پایا جاتا ہے کہ یہ جہاز حوثی باغیوں کے فوجی آپریشن منظم کررہا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایرانی جہاز ”سافیز“ پر سراغرساں آلات اور خلائی مواصلات کا سسٹم نصب ہے۔ علاوہ ازیں اسلحہ اور سریع رفتار بوٹس مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تجارتی جہاز کے نام پر اندراج کراکر عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ المالکی نے کہا کہ الحدیدة میں مذکورہ ایرانی جہاز کی موجودگی بحر احمر میں عالمی تجارت اور جہاز رانی کی سلامتی کیلئے حقیقی خطرہ ہے۔ عرب اتحادنے اس حوالے سے شواہد جمع کرلئے ہیں۔ انہیں منظر عام پر لانا امن و امان کے نقطہ نظر سے ٹھیک نہیں ہوگا البتہ اس خطرے سے بین الاقوامی قوانین کے تحت نمٹا جائیگا۔
 
 

شیئر: