Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر

اسلام آباد...اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آئندہ اجلاس تک موخر کردیا ۔ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نیپرا اور پاور ڈویژن کو آئندہ 3سے 5سال کے لئے پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔ لائن لاسز اور بلوں کی وصولی کا لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس منگل کو ہوا ۔بجلی بلوں کی وصولی، لائن لاسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا۔ آئندہ اجلاس تک بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔وزیرخزانہ اسد عمر نے نیپرا اور پاور ڈویژن کو آئندہ 3 یا 5 سال تک کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے بجلی کی قیمت میں 2 روپے سے زائد اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔ حکومت نے فی الحال عوامی احتجاج کے پیش نظر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کوروک دیا ۔

شیئر: