Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبضہ مافیا نے صدر مملکت کا پلاٹ بھی بیچ دیا؟

کراچی ...کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قبضہ مافیا نے صدر عارف علوی کو بھی نہیں چھوڑا۔ قبضہ مافیا نے صدر عارف علوی کا 400 گز کا پلاٹ کٹنگ کرکے بیچ دیا۔ قبضہ مافیا نے نئے پاکستان کے حکمرانوں کو پرانا چیلنج کردیا۔عارف علوی نے 400گز کا پلاٹ 1978میں خریدا تھا۔ پلاٹ کی مالیت 40سال پہلے 50ہزار روپے تھی۔عارف علوی نے الیکشن کمیشن اورتحریک انصاف کو اثاثوں میں پلاٹ ظاہر کیا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پلاٹ کے ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے فروخت کیا گیا ۔عارف علوی کی جانب سے کے ڈی اے میں درخواست بھی جمع کرائی گئی مگر معاملہ حل نہ ہوا۔ صدر نے درخواست 28فروری 2017کو جمع کرائی تھی۔ذرائع کے مطابق کے ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے پہلے پلاٹ کے نمبر تبدیل کیاپھر اس کی کٹنگ کی گئی اس کے بعد اسے بیچ دیا گیا۔ گلستان جوہر بلاک 10میں صدر عارف علوی کے ساتھ یہ واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ درجنوں شہری ایسے ہیں جو اپنے پلاٹ سے محروم ہوگئے۔

شیئر: