Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کا طریقہ کار طے

نیویارک ۔۔۔ پانچ عالمی طاقتوں نے ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے طریقہ کار کو طے کر لیا ہے۔اس مقصد کے لیے نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شریک تھے۔ اس اجلاس میں ایرانی جوہریمعاہدے سے امریکی علیحدگی اور ایران پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسی اجلاس میں فریقین کے درمیان ایرانی برآمدات و درآمدات کی ادائیگیوں پر بھی اتفاق سامنے آیا ہے۔ اس فیصلے پر ابھی امریکی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

شیئر: