Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2025ءتک مکہ میں تجارتی مراکز 3گنا بڑھ جائیں گے

مکہ مکرمہ.... سعودی عرب مکہ مکرمہ میں تجارتی مراکزکا دائرہ وسیع کریگا۔ مقدس شہر میں مزید مالز بنائے جائیں گے تاکہ زائرین کو سامان خریدنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ دنیا بھر سے آنے والے مسلمان فریضہ حج کے لئے مکہ مکرمہ پہنچیں تو تجارتی مراکز میں بھاری قلت کے مسئلے سے دوچار نہ ہوں۔ امریکی اقتصادی ایجنسی بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ 2025ءسے قبل مکہ مکرمہ میں تجارتی مراکز 3گنا بڑھ جائیں گے۔ آکسفورڈ بزنس گروپ کے حوالے سے بتایا گیا کہ فی الوقت زائرین کی تعداد 70لاکھ سالانہ ہے۔2030ء تک 30ملین ہوجائیگی۔ مکہ مکرمہ میں پلاٹس کی کمی اور بھاری لاگت کے باعث تجارتی مراکز کم تعداد میں ہیں۔ 2025ءتک تجارتی مراکز کے رقبے میں 8لاکھ 4ہزا ر مربع میٹر کا اضافہ ہوگا۔ متعدد کمپنیاں مسجد الحرام کے بالمقابل 38ہوٹل اور بڑا تجارتی مرکز قائم کرینگی۔

شیئر: