Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوک ذہنی دباﺅ میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق

اونٹاریو ... بھوک کے دوران جسم میں گلوکوز کی مناسب مقدار میں کمی ذہنی دباﺅ اور مزاج پر منفی اثرات مرتب کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب آپ بھوکے ہوتے ہیں اس دوران جسم میں گلوکوز کی مناسب مقدار میں کمی آپ کے مزاج پر منفی اثرات کا باعث بن سکتی ہے اور دائمی امراض، بلڈ شوگر میں کمی رویوں جیسے ڈپریشن میں اضافے کا خطرہ ہوتا ہے۔کینیڈاکی اونٹاریوگویلف یونیورسٹی کے پروفیسر فرانسسکو لیری نے کہا ہے کہ نئی تحقیق میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ جسم میں گلوکوز کی مقدار میں تبدیلی مزاج پر دیرپا منفی اثرات چھوڑ سکتی ہے۔ سائیکوفارمیکولوجی میں شائع کی گئی تحقیق میں ان چوہوں کے خون کے نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جو انجکشن کے ذریعے گلوکوز میٹابولزم رکنے سے اس کی مقدار میں کمی کا باعث بنے پھر انہیں ایک موقع پر انجکشن سے پانی دیا گیا جس کے بعد انہیں ایک مختلف چیمبر میں رکھا گیا اور جب انہیں کسی چیمبر میں داخلے کا انتخاب دیا گیا تو انہوں نے ہائیپو گلیسیمیا کے تجربے والے چیمبر میں جانے سے پرہیز کیا۔ لیری نے کہا کہ اس قسم کا پرہیزی رویہ دباﺅ اور پریشانی کا مظہر ہے۔ 
 

شیئر: