Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے رینکنگ:انگلینڈ نمبر ون ، پاکستان پانچویں نمبر پر

  دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ ایشیا کپ میں افغانستان کی ٹیم بہتر کارکردگی کے باوجود دسویں پوزیشن سے اوپر نہیں اٹھ سکی۔ رینکنگ میں اوپر اٹھنے کیلئے ابھی اسے مزید محنت کی ضرورت ہے۔ جس کے مطابق انگلینڈ 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،ہند 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 110 پوائنٹس کے چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔ایشیا کپ میں شامل نہ ہونے کے باوجود بیٹنگ رینکنگ میں ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی اور بولنگ میں ہندوستانی بولر جسپریت بمرا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ ابتدائی 10 بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابراعظم چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔بولنگ کے شعبے میں بھی چھٹی پوزیشن پاکستانی بولرحسن علی کے پاس ہے۔ بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں انفرادی کارکردگی کے باعث افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں ،ہند کے کلدیپ یادیو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹر ینٹ بولٹ چوتھے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پانچویں نمبر پر ہیں۔ بہترین آل راونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے نمبر ون آل راونڈر کی پوزیشن چھین لی، راشد خان 353 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھی اور قومی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: