Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ نے دوسرا ون ڈے جیت لیا، عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک

کمبرلے:جنوبی افریقہ کے پاکستان نژاد اسپنرعمران طاہر کی شاندارہیٹ ٹرک سمیت6وکٹوںاور ڈیل اسٹین کی آل راونڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 120 رنز سے شکست دیدی۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور 101 رنز پر 7 جنوبی افریقی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے لیکن اس موقع پر ڈیل اسٹین زمبابوین بولرز کی راہ میں حائل ہو گئے اور انڈیل فلکوایو کے ہمراہ 8ویں وکٹ کیلئے 75رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی بہتر مجموعے تک رسائی یقینی بنائی ۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48ویں اوور میں 198رنز بنا سکی۔ ڈیل اسٹین 60، ایڈن مرکرم 35 اور فلکوایو 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ آسان ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم ڈیل اسٹین کی عمدہ بولنگ کے سبب 26رنز پر ہی 2وکٹوں سے محروم ہو گئی تاہم زمبابوین بیٹنگ لائن کی تباہی کا اصل آغاز اس وقت ہوا جب عمران طاہر بولنگ کے لئے آئے۔ انہوں نے اپنے 6 اوورز کے دوران شان ولیمز، پیٹر مور اور برینڈن مووٹا کو لگاتار 3 گیندوں پر آوٹ کر کے ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر6وکٹیں حاصل کر لیں۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 24اوورز میں 78رنز بنا کر باہر ہو گئی ۔ اس تباہی کے ذمہ دار عمران طاہرنے صرف 24رنز دیئے تقریباً2سال بعد ون ڈے میچ کھیلنے والے جنوبی افریقی بولر ڈیل اسٹین کو 60رنز کی دلکش اننگز اور 2 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: