Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سمیت دنیا بھر میں” اساتذہ کا دن “

پاکستان سمیت دنیا بھر میں” ورلڈ ٹیچر ڈے “ منایا گیا جس کے منانے کا مقصد اساتذہ کرام کی عظمت، عزت واحترام اور تکریم کو اجاگر کر کے اساتذہ کوتعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور اس امرکو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے ۔ ا س دن کی مناسبت سے ملک بھر میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالہ سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا بھی خصوصی رپورٹس ،دستاویزی فلمیں، خصوصی پروگرامز اور مذاکرے نشر کرے گا ۔
”ورلڈ ٹیچرڈے“ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 100سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے۔ ا س دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کوتعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امرکو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔ ”یونیسکو“کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ءسے ہر سال باقاعدگی سے منایا جارہا ہے ۔پاکستان میں اساتذہ کرام کو دوسرے ملکوں کی نسبت زیادہ اہمیت دی جاتی اور ان کا احترام کیا جاتا ہے ۔ نئی حکومت نے تو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے انکے نام کے ساتھ ”عزت مآب“ کا لفظ لکھنے کا حکم دیا ہے ۔ وہ اس لقب کے مستحق بھی ہیں کیونکہ اساتذہ ہی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں ۔اچھے طلبہ ہمیشہ ہی اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہیں ۔ 
پرانی نسل کے لوگ اب بھی اپنے اساتذہ کو یاد کرتے ہیں اور بیشتر کو تو اپنے پرائمری اسکول کے اساتذہ کے نام تک ازبر ہیں ۔
 

شیئر: