Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نارووال اسپورٹس سٹی:سابق ڈائریکٹر پاکستان ا سپورٹس بورڈ گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا کو گرفتار کر لیا، گنجیرا پر نارووال اسپورٹس سٹی میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی کے ٹھیکے من پسند لوگوں کو دیے گئے اور تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا۔ اختر نواز گنجیرا سپورٹس کمپلیکس کے خود ساختہ اور غیر قانونی پراجیکٹ ڈائریکٹر بنے رہے، وہ ٹھیکے کے بلوں پر بھی خود ہی دستخط کرتے تھے۔ 4 ارب روپے کے نارووال اسپورٹس سٹی کے پراجیکٹ پر اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: