Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18ملین افراد کا کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ

لندن ....رواں سال 2018ءکے دوران دنیا بھر میں 18 ملین افراد کا کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سال رواں کے اختتام تک کینسر سے 9 ملین افراد کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سرطان پر تحقیق کرنے والے شعبہ کے اندازہ کے مطابق رواں سال عالمی سطح پر کینسر کے مریضوں کی تعداد 18 ملین تک بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ کینسر کے سبب ہونے والی مجموعی عالمی اموات میں سے آدھی اموات صرف بر اعظم ایشیا میں ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق کینسر کے مریضوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتوں کا باعث پھیپھڑوں کا سرطان جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اموات خواتین کی ہوتی ہیں جو چھاتی کے سرطان کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔

شیئر: