Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ڈاکٹر گوگل کی خدمات دستیاب

واشنگٹن.... صحت کے مسائل کے جواب حاصل کرنے کےلئے متعدد امریکی ڈاکٹر گوگل سے رابطہ کر رہے ہیں۔گوگل سرچ انجن کا سہارا لے کر زیادہ تر لوگ بیماریوں کے بارے میں معلومات اور تفصیل جانتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ لوگ انٹرنیٹ پر سے زیادہ کس مرض کی علامات کا پتا لگاتے ہیں، میڈی کیئر ہیلتھ پلانس کے نجی ادارے کے مطابق اس کا جواب ہے ”اسٹریس“۔ ادارے نے کہا کہ امریکہ کی ہر ریاست میں انٹرنیٹ پر علامات کی سب سے زیادہ سرچ اسٹریس (ذہنی دباﺅ) کے بارے میں کی جاتی ہے۔ذہنی دباﺅ کی بیماری کے بارے میں جن ریاستوں سے سب سے زیادہ سوال پوچھے جاتے ہیں ا±ن میں کنکٹی کٹ، ڈیلور، ایلینوائے، آئیووا، کنساس، میساچوسٹس، مِسوری، پینسلوانیا، اوریگن اور ورجینیا شامل ہیں۔امریکن سائیکولوجیکل ایسو سی ایشن (اے پی اے)کے مطابق، لوگوں کو طویل عرصے سے پیسے اور روزگار سے متعلق مسائل لاحق رہے ہیں، جن کے باعث ا±نھیں ذہنی دباو¿ کا سامنا رہتا ہے۔
 

شیئر: