Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے پاکستانیوں کو ایک سمت دی ہے، محمد افضل چیمہ

قربان علی بھٹی کیجانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب
 خمیس مشیط(جی ایس ایوب)ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی پاکستان تحریک انصاف محمد افضل چیمہ کے اعزاز میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت قربان علی بھٹی نے عشائیہ تقریب کا اہتمام فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا۔ قربان علی بھٹی نے بتایا کہ محمد افضل چیمہ سعودی عرب میں پاکستانی انویسٹرز ہیں۔ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔ تحریک انصاف میں متحرک کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے لئے دن رات کام کیا اور کررہے ہیں۔معزز مہمان قربان علی بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی واحد امید کی کرن ہیں ۔ وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے حقیقی نمائندہ اور لیڈر ہیں جس نے قوم کو ایک سمت دی ہے۔ کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے۔ کڑا وقت ضرور آئیگا مگر عوام حوصلہ مندی کا مظاہرہ کریں اس کے بعد راحت ہی راحت ہوگی۔ آپ سب وطن عزیز کیلئے دعا کیا کریں۔ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں ۔ گزشتہ حکومتوں نے پانی کے خطرناک بحران پر توجہ نہیں دی صرف دولت لوٹنے میں لگے رہے ہیں۔ ہم ان شاءاللہ عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔ صفدر چیمہ، محمد بشیر، عرفان احمد، نعمان احمد، شوکت علی شاد، ارشد بٹ، عبدالصبور بٹ، منیر احمد، فراست اللہ آفریدی اور دیگر نے عشائیہ میں شرکت کی۔
 

شیئر: