Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللیث میں 2سعودی گرفتار، نشہ آور گولیاں برآمد

مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ ریجن میں روڈ سیکیورٹی فور س نے شبے کی بنیاد پر اللیث میں 2سعودیوں کی تلاشی لیکر 76نشہ آور گولیاں اور 13ہزا ر ریال سے زیادہ ضبط کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو الساحل روڈ سے سفر کرنے والی ایک گاڑی مشکوک حالت میں محسوس ہوئی۔ اس پر 2افراد سوار تھے۔ گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی ۔ اس سے ایک تھیلی برآمد ہوئی جس میں 76نشہ آور گولیاں تھیں جبکہ ایک دراز میں 13ہزار600ریال بھی رکھے ہوئے ملے۔ یہ رقم بھی مشکوک تھی۔ دونوں کو گرفتار کرکے ادارہ انسداد منشیات اللیث کی تحویل میں دیدیا گیا۔
 

شیئر: