Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی آبادی کتنی تھی اور کیا ہوگئی؟

ریاض ... کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ر یاض کی آبادی سے متعلق اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ اکیڈمی کا کہناہے کہ جس وقت بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ نے 1319ھ مطابق 1902ءکو ریاض بازیاب کیا تھا اسوقت شہر کی آبادی 7500نفوس پر مشتمل تھی۔ 54برس بعد1373ھ کے دوران یہ آبادی بڑھ کر 125ہزار تک پہنچ گئی۔ پھر 1382ھ کے دوران آبادی 182ہزار ہوگئی اور 23برس بعد 1405ھ میں ریاض کے باشندے 4لاکھ ہوگئے۔ 1420ھ کے دوران ریاض کی آبادی 33لاکھ 24ہزار اور 1437ھ کے دوران آبادی 59لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
 

شیئر: