Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہراج گنج میں فرقہ وارانہ تصادم،6افراد زخمی

لکھنؤ۔۔۔۔وزیراعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے علاقہ گورکھپور سے متصل مہراج گنج کے پنیارا تھانہ کے تحت برگدوا گاؤں میں 2فرقوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب ایک کھمبے پر ہرے رنگ کا جھنڈا لگا ہوا تھا جسے اتار کر بعض لوگوں نے بھگوا جھنڈا لہرا دیا۔ اس واقعہ پر دونوں فریق آمنے سامنے آ گئے اور بحث و تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فرقہ وارانہ ہنگامہ برپا ہوگیا،دونوں جانب سے پتھراؤ شروع ہوگیاجس کے نتیجے میں 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں فوراًمقامی اسپتال پہنچایا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کھمبے پر لگے جھنڈے کو اتارا اورہنگامہ برپا کرنیوالے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا۔ علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ۔ ضلع پولیس افسر دیوندر کمار نے بتایاکہ  کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئےگاؤں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کے فرقہ وارانہ تصادم میں زخمی ہونیوالوں کا علاج مقامی سرکاری اسپتال میں جاری ہے۔ دوسری جانب پنیارا کے تھانیدار منیش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پول پر لگے ہوئے ہرے جھنڈے کو اتار کر بھگوا جھنڈالگاتے ہوئے دیکھ کر ایک راہگیر خاتون نے اعتراض کیا جس کے بعد فرقہ وارانہ تصادم بھڑک اٹھا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -دہلی: جے این یو طالبعلم نجیب احمد کہاں ہیں؟

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: