Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایونٹس ایرینا کے زیراہتمام ریاض میں میوزیکل کنسرٹ 19اکتوبر کو ہوگا

تمام انتظامات مکمل ، پاکستان کے پوپ اسٹار فلک شبیر پرفارم کریں گے، پریس کانفرنس
ریاض ( ذکاء اللہ محسن) ایونٹس ایرینا کے زیر اہتمام ریاض میں میوزیکل کنسرٹ 19 اکتوبر کو منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے مایہ ناز پاپ اسٹار فلک شبیر پرفارم کریں گے۔ ایونٹس ایرینا کے سی ای او اطہر شاہ،ڈائریکٹر شیراز عالم اور کوآرڈینیٹر وقار نسیم وامق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ برس میوزیکل کنسرٹ کی اجازت ملتے ہی ایونٹس ایرینا نے پاکستانی کمیونٹی کی تفریح کےلئے اقدامات شروع کر دئیے تھے اور آغاز میں ہی گزشتہ برس پاکستان کے معروف پاپ ا سٹار عاصم اظہر کا میوزیکل کنسرٹ منعقد کروایا تھا جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر غیر ملکی افراد بھی شریک ہوئے تھے۔ اس بار ہم نے پاکستان کے ممتاز اور مایہ ناز پاپ اسٹار فلک شبیر کو ریاض میں مدعو کیا ہے اور ان کا میوزیکل کنسرٹ 19 اکتوبر کو منعقد ہوگا جس کےلئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ گزشتہ برس کی نسبت اس بار ہزاروں افراد کی شرکت یقینی بنائی جا رہی ہے اور ایسے انتظامات کیے جا رہے ہیں کہ پروگرام میں آنے والوں کو یہ کنسرٹ مدتوں یاد رہے۔ اطہر شاہ اور شیراز عالم نے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کےلئے ہم نے سعودی عرب کے معروف میڈیا گروپ پاک میڈیا فورم کو اپنا میڈیا پارٹنر بنایا ہے جس پر پاک میڈیا فورم کے صدر الیاس رحیم،عابد شمعون چاند اور دیگر نے ایونٹس ایرینا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میوزیکل کنسرٹ کو کامیاب بنانے میں پاک میڈیا فورم اپنی تمام سرگرمیاں بروئے کار لائےگا ۔ کوآرڈینیٹر وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ ایونٹس ایرینا کی کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی کمیونٹی کےلئے میوزیکل کنسرٹ کروائے جائیں جن میں پاکستان کے مشہور گلوکاروں کو مدعو کیا جائےگا۔
 

شیئر: