Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عمران خان _کی _پریس کانفرنس

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کے متعلق ٹویٹر صارفین کی کیا رائے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔
ممتاز نے لکھا : آج عمران خان کے لہجے سے یہ بات تو واضح ہوگئی ہے یہ لوگ چاہے جتنا چیخیں شور مچا لیں عمران خان نے کسی کو نہیں چھوڑنا۔خان صاحب سب چوروں کو الٹا لٹکا کر رہیں گے، انشاءاللہ۔
معظم علی نے ٹویٹ کیا: جتنا شور مچانا ہے مچاﺅ، دھرنا دو، سڑکوں پر نکلو، لیکن ایک بات کان کھول کر سن لو”کسی بھی چور یا ڈاکو کو نہیں چھوڑوں گا، ایک ایک کو پکڑوں گا“۔وزیراعظم عمران خان کا لٹیروں کو دو ٹوک پیغام۔
اعزاز خان نے کہا :نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی۔ شکریہ وزیراعظم عمران خان۔
تقویم احسن صدیقی نے عمران خان کا بیان ٹویٹ کیاکہ کہتے ہیں عمران خان ہمیں پکڑوارہا ہے۔یہ شکر کریں نیب میرے ماتحت نہیں ورنہ جو چیزیں اب میرے سامنے آرہی ہیں، ان میں سے کم از کم 50 لوگ اس وقت اندر ہوتے، یہ جتنے کھڑے 2 دن سے بول رہے ہیں، ان کو پتہ ہے کے انہوں نے کیا کیا ہے ، یہ خود کو بچانے کےلئے کھڑے ہیں۔
احمد نے ٹویٹ کیا: عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد آئی ایم ایف کے حق میں دلائل دے رہے ہیں۔
شعیب خان کا کہنا ہے: عمران خان کی دبنگ پریس کانفرنس۔ جتنے کرپٹ لوگوں نے اس قوم کا پیسہ چرایا ہے اُن کو چاہیے کہ جلد سے جلد توبہ کریں اور عوام کا پیسہ واپس کریں۔ اب کوئی چور نہیں بچے گا، انشاءاللہ۔
احمد تنویر نے لکھا: عمران خان ابھی بھی اپنے وعدوں پہ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ اس نے ایسا نہیں کیا کہ حکومت کے ووٹ کم ہیں تو اپوزیشن سے نرم ہاتھ رکھا جائے کیونکہ عمران خان کو اقتدار کی نہیں پاکستانی عوام کی فکر ہے۔
ڈاکٹر حامد مختار کے مطابق قوم کو اعتماد میں رکھنے کے لے عمران خان کو اس طرح کی تقریر ہر ہفتے کرنی چاہیے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں