Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش ذیابیطس کے علاج کے لیے اہم ‎

ذیابیطس جسم میں موجود گلوکوز کی غیر متوازن مقدار  کا نتیجہ ہے   جسکا سبب ہارمونز کا عدم توازن  ہے .  تمام ہارمونز کا تعلق دماغ سے جڑا ہوتا ہے لہذا شوگر کے مریضوں کے لیے ایک صحت مند لائف اسٹائل اور صحت مند دماغ کا ہونا بہت ضروری ہے . خوراک  ، ادویات اور ورزش  کے  ذریعے اس بیماری کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے .  خوراک میں اعتدال  اور ادویات کے ساتھ ساتھ  ورزش کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا .  مناسب ورزش اور چہل قدمی کے ذریعے  ذہن اور جسم کو پرسکون  کر کے گلوکوز کی مقدار میں توازن لایا جاسکتا ہے .  اسکے لیے فرش پر لیٹ جائیں  اور ناک سے ایک لمبی سانس کھینچ کر روک لیں  اور جسم میں تناؤ پیدا کریں  پانچ سیکنڈز تک جسم کو تان کررکھیں  اور پھر ڈھیلا چھوڑ دیں .  اپنا تمام فوکس  پیٹ پر رکھتے ہوئے گہرےسانس لیں  اورساتھ ہی اپنےدماغ سے پیٹ کی حرکت پر فوکس کریں . جسم اور دماغ کو ڈھیلی حالت میں چھوڑ کر  اپنی تمام  تر توجہ پیٹ پر مرکوز رکھیں .  یہ ورزش خون میں گلوکوز کی مقدار کو توازن میں لے کر آئے گی  اور بلند فشار خون کو بھی کم کرے گی .  شوگر سے متاثرہ افراد کے لیے  صبح صبح تازہ ہو ا میں سانس لینا بھی بہت مفید ہے .  اپنے روزانہ کے معمولات میں ایک گھنٹہ ورزش شا مل کرنے سے  نہ صرف آپ ذہنی اور جسمانی طور پر چست و توانارہتے ہیں بلکہ شوگر اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں سے بھی بچے رہتے ہیں . 
 

شیئر: