Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولان کو اسرائیلی علاقہ تسلیم کیا جائے، نتنیاہو

تل ابیب ...اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیا ہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی امن کو یقینی بنانے کیلئے گولان کی پہاڑیاں اسرائیلی قلمرو میں رہنا ضروری ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ گولان کو اسرائیلی ریاست کا اٹوٹ حصہ تسلیم کرلے۔ وہ گولان میں قائم یہودی بستیوں اور سیکیورٹی و عسکری ٹھکانوں کا دورہ کرکے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اس موقع پر گولان کی شامی پہاڑیوں پر قائم کئے گئے یہودی عبادت خانے کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے شام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار انتہائی وحشیانہ ماحول ہے۔ ایران کو ٹھکانے فراہم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ اسرائیل اپنی امن ضروریات سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔
 

شیئر: