Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام کیساتھ علماءکا مکالمہ پروگرام شروع

ریاض ...سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ سعد الشثری نے مقامی شہریوں اور طلباءکے ساتھ مکالمہ پروگرام کا آغاز کردیا۔ علماءبورڈ نے ”زیارت عالم“ کے نام سے کنگ خالد یونیورسٹی کے اشتراک و تعاون سے خصوصی پروگرام جاری کیا ہے۔ ڈاکٹر سعد الشثری نے کنگ خالد یونیورسٹی کے اساتذہ ، الشریعہ کالج کے طلباءاور یونیورسٹی میں فکری سلامتی کی مجلس قائمہ کے ارکان سے ملاقاتیں کرکے مقالمے کا اہتمام کیا۔ انتہا پسندی کی بابت اسلام کا موقف اجاگر کیا۔ فکر و نظر و کردار و گفتار میں میانہ روی کے فروغ، فکری سلامتی کے استحکام اور درپیش فتنوں کی بابت شرعی نقطہ نظر پیش کیا۔ انتہا پسند تنظیموں اور انکے افکار کی قلعی کھولی۔
 
 

شیئر: