چھوٹے قد سے پریشان ویرات کوہلی نے اپنی قامت بڑھا لی

ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک تقریب کے دوران اپنے قد سے اس قدر پریشان نظر آئے کہ خود سے اونچی ٹینس اسٹار کرمن کور کے برابر آنے کیلئے لکڑی کی چوکی پر کھڑے ہوگئے۔ایک تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں اپنا قد بڑھانے کی خاطر کی جانے والی حرکت کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ ویرات کوہلی ہندوستانی فلم اسٹار انوشکا شرما سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر دوسرے کرکٹر ز کی نسبت زیادہ نظر آتے ہیں۔ 5فٹ 9 انچ کے 29 سالہ کپتان ویرات کوہلی نے پروگرام کے دوران 5فٹ 11 انچ کی 20 سالہ ہندوستانی ٹینس اسٹار کرمن کور تھانڈی کے ساتھ اپنا قد برابرکرنے کیلئے لکڑی کی چوکی کی مدد لی اور اس پر کھڑے ہو کر فوٹو سیشن کروایا۔ اس موقع پر اسٹیج پر کوہلی اور کرمن کے علاوہ دیگر اسپورٹس اسٹارز ستنام سنگھ ، عادل بیدی ، شیوانی کٹاریا ، سچکا کمار انگلے ، پنکی رانی اور منوج کمار بھی موجود تھے۔کوہلی اپنی حرکت پر فوٹو سیشن کے دوران خود بھی مسکرا تے ہوئے نظر آئے۔یہ چوکی اسی صورتحال کے پیش نظر منتظمین نے اسٹیج پر لا کر رکھی تھی ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: