Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج اور کل انٹرنیٹ کے انقطاع کی اطلاع درست نہیں، ڈی این ایس متاثر ہونے کا امکان

ریاض..... انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ آج جمعرات اور کل جمعہ کو انٹرنیٹ کے منقطع ہونے کی جو اطلاعات سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں وہ درست نہیں۔ اس سلسلے میں کچھ تفصیلات ہیں۔ بورڈ کے ترجمان عادل ابو حمید نے ایم بی سی چینل کے خصوصی پروگرام "معالی المواطن"(عالی مقام شہری) میں واضح کیا کہ 11اور 12اکتوبر کو انٹرنیٹ کے انقطاع کے حوالے سے صورتحال دھماکہ خیز نہیں ہوگی۔ انقطاع کے بارے میں جو اطلاعات گردش کر رہی ہیں وہ مکمل سچ نہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ اطلاع پھیلی ہوئی ہے کہ جن وزارتوں اور سرکاری اداروں نے کافی عرصہ سے سسٹم اور پروگرام کو اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہے انہیں 11اور 12اکتوبر کو نیٹ کے سلسلے میں دشواری ہو سکتی ہے۔ ابو حمید نے مزید بتایا کہ انٹرنیٹ کے سلسلے میں تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔ انٹرنیٹ کے اہم معاون سسٹم کے کوڈ میں تبدیلی ہونے والی ہے اس کے اثرات ہوں گے یہ اثرات محدود دائرے میں رہیں گے۔ ان سے صرف وہی ادارے متاثر ہوں گے جنہوں نے ایک برس سے زیادہ عرصے سے نطاقات کے نام سے تعلق رکھنے والے پروگراموں اور سسٹم کو اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیونیکیشن بورڈ کافی پہلے تمام وزارتوں ، محکموں اور سرکاری اداروں کو اپنے پروگرام اور سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت سے مطلع کر چکا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والے اجازت یافتہ اداروں اور انٹرنیٹ آپریٹ کرنے والوں سے تعاون لیا گیا تھا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کسی وزارت یا محکمے یا سرکاری ادارے کی انٹرنیٹ سروس منقطع ہوئی تو بورڈ اس کے لئے ذمہ دار نہیں ہوگا۔ ایسا کوئی بھی ادارہ جس نے سسٹم یا پروگرام اپ ڈیٹ نہیں کیا ہو گا۔ اس کے یہاں خرابی ہو سکتی ہے۔ کمیونیکشن بورڈ کا کہنا ہے کہ ایسے ادارے جنہوں نے سسٹم اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہوگا ان کا ڈی این ایس متاثر ہو سکتا ہے۔ کمیونیکشن بورڈ ڈی این ایس ایس ای سی کے حوالے سے متعدد تربیتی پروگرام اور ورکشاپ کرا چکا ہے۔ 
 

شیئر: