Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپریشن کی بات کرنے پر شرمندگی نہیں، دیپیکا

بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ایک کامیاب اداکارہ مانا جاتاہے اس کامیابی کے دوران دیپیکا کو کئی طرح کی ذہنی پیچیدگیوں کا سامنابھی رہاہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق دیپیکا نے ڈپریشن کے عالمی دن کے موقع پر مداحوں کو پیغام دیاہے کہ ذہنی تکلیفوں اور پیچیدگیوں کے بارے میں بات کرنے سے کبھی نہ گھبرائیں ، نہ شرمندہ ہوں۔دیپیکا نے انکشاف کیاہے کہ انہیں 2014 میں ڈپریشن کی تشخیص ہوئی تھی۔ دیپیکا کے ڈپریشن پر دیئے گئے انٹرویوز بھی سامنے آچکے ہیں ۔دیپیکا کا کہنا ہے کہ صرف ناکام لوگ ہی ذہنی پریشانی کا شکار نہیں ہوتے، کامیاب افراد کو بھی یہ مرض ہوسکتاہے۔
 
 

شیئر: