Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصداف ٹائیگر نے ایس سی سی ٹی20-کپ جیت لیا

اصداف ٹائیگر نے 222رنز بنائے جواب میں ایورگرین مدینہ 160بنا سکی، وجیہ الحسن آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے
سید مسرت خلیل ۔ مدینہ منورہ
مدینہ کرکٹ لیگ (ایم سی ایل) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی ) کے تعاون سے کھیلے جانے والے ایس سی سی ٹی 20کپ کے فائنل میں اصداف ٹائیگر نے ایور گرین مدینہ کو 62 رنز سے شکست دیکر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ایورگرین مدینہ گرین نے ٹاس جیت کر اصداف ٹائیگر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اصداف نے مقررہ 20اوورز میں وجیہ الحسن اور یوسف کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 222رنز کا مجموعی اسکور حاصل کرلیا۔ وجیہ نے 48گیندوں پر 4 چھکوں اور 14چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری مکمل کی۔ وہ 105 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ یوسف نے انکا ساتھ دیتے ہوئے 30گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ خالد، حماد اور لیاقت نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ایور گرین مدینہ نے وکٹری ٹارگٹ حاسل کرنے کی بھر پور کوشش کی مگر بڑے ہدف کے تعاقب میں بے بس نظر آئے اور 160 رنز بنا سکے۔ فضل 59اور خالد 23رنز نمایاں بیٹسمین تھے۔ وجیہ الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی رائے مشتاق مارتھ تھے۔ انھوں نے وننگ ٹرافی اصداف ٹائیگر کے کپتان سجاد اعوان اور رنر اپ ٹرافی ایور گرین مدینہ کے کپتان محمد عدیل کو پیش کی۔مین آف دی فائنل وجیہ الحسن نے حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین فرخ جبکہ بولر توصیف رحمان قرار پائے۔ فائنل کو کامیاب بنانے پر امانت علی، ساجد، محمد آصف، محمد ریاض اور مظہر بٹ نے حصہ لیا۔ تقریب کے انتظامات حسن عمران نے عمدگی سے کئے۔ تقریب کے اختتام پر مہماںوں کے ناشتہ سے تواضع کی گئی۔یاد رہے یہ فائنل مدینہ کرکٹ لیگ اور مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انضمام کے باعث تاخیر سے کھیلا گیا۔ یہ ٹورنامٹ سابقہ مدینہ کرکٹ لیگ کے تحت کھیلا جارہا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: