Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6عرب خواتین کیلئے یونیسکو کے اعزاز

بیروت ... یونیسکو نے 6عرب سائنسدان خواتین کے ا عزاز کا اعلان کردیا۔ یونیسکو 100سائنسداں خواتین کے اعزاز کا پروگرام کررہی ہے۔ ان میں 3نوبل ایوارڈ یافتہ شامل ہیں۔ اب تک یونیسکو اس پروگرام کے تحت 102کا اعزاز کرچکی ہے۔ یہ خواتین سائنس کے مختلف شعبو ں میں منفرد خدمات کے حوالے سے اپنی لیاقت تسلیم کراچکی ہیں۔ یہ ایوارڈ انہوں نے سائنسی شعبوں میں حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراق کی ڈاکٹر اسیل ابراہیم محمود ، فلسطین کی ڈاکٹر فاتن ابو شوقہ اور اردن کی ڈاکٹر حنان خلیل، لبنان کی مایا عطیہ اور لیلیٰ الموسوی کا اعزاز کیا جائیگا۔
 

شیئر: