Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو ہرا دیا، عمران طاہر کی 5وکٹیں

  کیپ ٹاون :عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زمبابوین ٹیم 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17.2 اوورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پیٹر مور کے سوا کوئی بھی کھلاڑی پروٹیز بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔ مور نے 21 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، عمران طاہر نے 5 وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ایسٹ لندن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 160 رنز بنائے، ریسی وانڈر ڈوسن نے ڈیبیو میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 126 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پیٹر مور کے سوا زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: