Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ویمنز اسپنر ایلزبتھ کا نام آنر بورڈ پر تحریر

لندن: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق رکن و آف ا سپنر ایلزبتھ برکت نے ویمبلے کرکٹ کلب برمنگھم انگلینڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ریکارڈ توڑ دیا۔ اسپنروں کے لئے غیر موزوں وکٹ پر 5میچز کھیلے اور متعدد کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس نے آسٹوڈ بنک سی سی کلب کے خلاف اپنے کیریئرکی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7.1اوورزز میں 4رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ان کی شاندار پرفارمنس پر وارکشائر کاونٹی نے ان کا نام آنر بورڈ پر لکھ دیا۔ ایلزبتھ برکت نے کہا کہ کاونٹی کا بورڈ جس پر زیادہ تر مرد کھلاڑیوں کے نام ہوتے ہیں اس پر میرا نام لکھا جانا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ایلزبتھ برکت نے کرکٹ کا آغاز لاہور کی گلیوں سے کیا اور پھر کنیئرڈ کالج کرکٹ کلب میں ٹریننگ کی ۔ ان کا شمار جلد ہی کلب کی زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں ہوگیا۔ 2011-12میں ایلزبتھ نے لاہور ریجن کی طرف سے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ کا ڈیبیو ویمنز کرکٹ چیمپیئن شپ میں کیا ۔اس کی ٹیم نے چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا او ر آف اسپنر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ایوارڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں  

شیئر: