خاشقجی کا پتہ 48 گھنٹے میں لگا سکتے ہیں، خلفان

دبئی ... دبئی پولیس کے نائب سربراہ ضاحی خلفان نے ”جمال خاشقجی“ کے اغوا کار کو طشت از بام کرنے میں تعاون کی پیشکش کردی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 48گھنٹے کے اندر اندر اغوا کرانے والے فریق کا پتہ کرلیا جائیگا۔ ہمیں ”موساد“ جیسی خفیہ ایجنسی کی واردات منکشف کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ خلفان کا کہنا ہے کہ چونکہ خاشقجی کی لاش نہیں ملی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ وہ کہاں ہیں؟ اس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ خلفان نے کہاکہ سعودی عرب سچا ہے۔ اس کا یہ کہناکہ خاشقجی قونصل خانے آئے تھے ، چلے گئے تھے۔ درست ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ یہی ہے کہ اس نے کبھی مار دھاڑ کی پالیسی نہیں اپنائی۔
 

شیئر: