Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش میں کنویں سے 5بھائیوں کی لاش برآمد

اندور۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں ضلع بروانی کے چکھلی گاؤں میں دلدوز واقعہ پیش آیا۔ یہاں ایک کنویں میں 5بھائیوں کی لاشیں تیرتی ہوئی ملیں۔ان کی عمریں 3سے 7سال کے درمیان تھیں۔واقعہ کے بعد بچوں کا باپ اپنی 2بیویوں کے ہمراہ فرار ہوگیا۔اعلیٰ پولیس افسر اونکار سنگھ کلیش نے بتایا کہ بچوں کی ہلاکت کے اسباب جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مقامی پولیس کی اطلاع کے مطابق بچوں کا باپ بھرت سنگھ اپنی 2بیویوں کے ساتھ فرار ہوگیا۔ گاؤں والوں کے مطابق بھرت سنگھ نے 2شادیاں کررکھی تھیں جس کی وجہ سے گھر میں روزانہ لڑائی جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ بھرت کی پہلی بیوی سندری بائی سے 4بچے اور دوسری بیوی انیتا بائی سے ایک بیٹا تھا۔پڑوسیوں نے بتایا کہ گھریلو جھگڑا اس واقعہ کا سبب ہوسکتا ہے۔پولیس نے نعشیں کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں ۔واقعہ کی رپورٹ درج کرکے باپ کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -اوڈیشہ سے بنگال تک ’’تتلی ‘‘طوفان کا حملہ، درخت جڑوں سے اکھڑگئے
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: