Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری طوفان لوہان سے پاکستانی ساحل محفوظ ہیں‘ محکمہ موسمیات

کراچی:  بحیرہ عرب میں موجود طوفان لوہان آیندہ چند روز میں یمن کی بندرگاہ کے قریب پہنچے گا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی ساحلوں کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان لوبان سائیکلون اسٹورم کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس کی شدت میں مزید اضافے کے بعد 2ممالک کی بندرگاہوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آیندہ 4 روز کے دوران لوہان طوفان یمن کی بندرگاہ مکالا کے انتہائی قریب پہنچ جائے گا۔
ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق طوفان لوبان کے سمندری ٹریک کا بغور مشاہدہ کیا جارہا ہے تاہم پاکستانی ساحلوں کو بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان سے کوئی بھی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - آئی جی پنجاب کی تعیناتی‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور الیکشن کمیشن میں تناﺅ

شیئر: