Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے الیکٹرک کی فروخت‘ آج اہم اجلاس ہوگا

اسلام آباد:  کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص کی چینی کمپنی کو فروخت کے حوالے سے واجبات کی کلیئرنس سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص کی چائنیز کمپنی کو فروخت کے حوالے سے واجبات سے متعلق اور قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت خزانہ، پاور ڈویژن، ایف بی آر، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -کراچی میں گرمی کی شدت معمولی کم

شیئر: