Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ۔ فارم نادرا کی ویب سائٹ پر جاری

اسلام آباد:  وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کیے گئے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ کے رجسٹریشن فارمز نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملک میں 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پر جاری کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فارمز 22 اکتوبر سے 21 دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جس میں پہلے مرحلے میں 7 اضلاع میں منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آباد شامل ہیں۔
دستیاب اعداد شمار کے مطابق فارمزجمع کروانے کے لیے 250 روپے فیس بھی جمع کرانا ہوگی۔ فارم نادرا اور ڈی سی کے دفاتر میں جمع کروائے جا سکیں گے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -اختر مینگل پر حملے کی کوشش‘ 2 ملزم پکڑے گئے‘ تیسرا فرار

شیئر: