Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

‎موہاک برہڈ ہیئر اسٹائل ‎

اگر آپ بالوں کو نیا اور خوبصورت انداز دینا چاہتی ہیں  اور اگر آپ فرینچ چوٹی بنانا جانتی ہیں  تو پھر ایک بے حد آسان پیئر اسٹائل اپنا کر  آپ خود کو ایک نیا لک دے سکتی ہیں .  موہاک بریڈ نامی یہ ہیئر اسٹائل  گلیمرس بھی ہے اور آسان بھی  . یہ اسٹائل بالوں کی باریک لٹوں سے بنایا جاتا ہے  اور اسکے لیے بالوں کا گھنا ہونا ضروری ہے .  اسے  بنانےکے لیے سب سے پہلےسامنے کے بالوں کا  ایک چھوٹا سا پورشن اٹھائیں اور اس میں تین بل ڈال لیں  . اب بالوں کے کناروں سےایک ایک لٹ لیتی جائیں  اوران کو فرنچ بریڈ  کی شکل میں   باندھنے کا سلسلہ جاری رکھیں .  اس طرح بال چار بڑے بلوں میں بندھ جائیں گے .  موہاک بریڈ بنانے کے لیے   بالوں میں ڈھیلے اور بڑے بل ڈالنا ضروری ہے .  اب اس پر  ربر بینڈ لگالیں .  اب کنارے پر موجود بالوں کو پیچھے کی جانب اٹھائیں  اور ہاف پونی بنالیں  اس طرح آپ کے بالوں کو بیک کومبنگ لک مل جائے گا .  اب ہاف پونی کو  باقی بالوں کے ساتھ   اوپر کی طرف اٹھا کر  دوسرے ربر بینڈ کی مدد سے باندھ لیں  اور اوپر سے بالوں کی لٹ لپیٹ لیں .  موہاک بریڈ تیار ہے .  یہ اسٹائل بنانے سے پہلے اگر بالوں کو بلو ڈرائی کرلیا جائے  تو بال خوبصورت لہریہ دار انداز میں ترتیب پاجائیں گے .
 

شیئر: