Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیاب زندگی کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کرنا چاہئے،زیبا بختیار

اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہر انسان کو آسان زندگی گزارنے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہئے ایسے لوگ زندگی میں ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔ پاکستان میں 80فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کبھی منصوبہ بندی ہی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کوئی منزل طے کی ۔ زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستان ہر اعتبار سے ایک ایسا ملک ہے جہاں قدرت نے بے پناہ وسائل عطا فرما رکھے ہیں ان کو کس طرح اپنے استعمال میں لانا ہے یہ کام بہت کم لوگوں کو آتا ہے ۔اگر حکومت صرف سیاحت کی طرف توجہ دینا شروع کر دے تو اربوں ڈالر اس مد میں بھی زرمبادلہ کی صورت میں کمائے جا سکتے ہیں۔
 

شیئر: