Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2ریاستی حل کیلئے رابطے جاری

بارسلونا۔۔۔۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے واضح کیا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ حل کرانے کی خاطر 2ریاستی حل کو بچانے کیلئے رابطے ہورہے ہیںالبتہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کا فی الوقت کوئی پروگرام موجود نہیں۔ المالکی نے بحیرہ روم کے تیسرے اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پرالشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت ’’صدی کے سودے‘‘کے زیر عنوان اپنے امن منصوبے کے مندرجات نافذ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانا، وہاں سفارتخانہ منتقل کرنا، پی ایل او کا دفتر بند کرنا اور رسمی اعلان کئے بغیر’’اونروا‘‘کی مدد بندکرنا قابل ذکر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نتنیاہونے اپنے بحرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے غزہ یا لبنان کیخلاف جنگ چھیڑی تو اس کے دور رس نتائج مرتبہ ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی غار مہم جوؤں میں مقبول

شیئر: