Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الرجی کی مشہور دوا ایپی پین میں بھی نقائص ہیں

لندن.... الرجی کی انتہائی شدید کیفیت سے دوچار  لڑکی نتاشا عدنان  لابروز کے مداحوں اور خیر خواہوں کو یہ جان کر شدید تکلیف ہوئی ہے کہ 15سالہ بچی  اپنی ہولناک الرجی بیماری کی وجہ سے فوت ہوچکی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسے ایک ایئرپورٹ پر خاص قسم کے سینڈوچ کھانے کی وجہ سے الرجی ہوئی تھی۔ سفر کے دوران بیٹی کی حالت بگڑتے دیکھ کر نتاشا کے والد نے نیس جانے والی پرواز کے دوران ساتھ سفر کرنے والے والد نے بیٹی کو ایپی پین کے 2انجکشن لگائے تھے ۔ نتاشا کی  موت کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی تقریب میں ڈاکٹر سین کنگز نے  صدارتی تقریر کی اور بڑی تفصیل سے الرجی کی مشہور دوا ایپی پین کے نقائص بیان کئے اور کہا کہ یہ دوا  خاطر خواہ مقاصد اور متوقع نتائج دینے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ ڈاکٹر سین کا دعویٰ تھا کہ اس دوا کی تیاری میں ہی دوا ساز کمپنی نے خوفناک غلطیاں کی ہیں کیونکہ  یہ اتنی مختصر اور چھوٹی ہیں کہ پٹھوں تک پوری طرح سے نہیں پہنچتی اور پھر یہ کہ اس دوا کی تیاری میں ایڈرے نالائن نامی عنصر بھی ناکافی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -جیٹ طیارے کے ایگزاسٹ کے سامنے کھڑے لڑکے ہوا کے زور سے اڑ گئے

شیئر: