Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر نگرانی جانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالا عہدے سے مستعفی ہوگیا

موزمبیق....  جنوبی افریقہ کی ایک کمپنی کیلئے ٹور آپریٹر کے طور پر کام کرنے والے شخص نے جو کانکنی کی ایک کمپنی کا چیف ایگزیکٹیو افسر بھی ہے اپنے خلاف مشتعل رائے عامہ کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مارک برسٹو نامی شخص نے مردہ ہاتھیوں ، دریائی گھوڑوں ، شیر ، زیبرا اور ایک چیتے کے ساتھ تصویر اتروا کر جاری کردی تھی جسے دیکھنے والے سخت برہم ہوگئے کیونکہ انکے خیال میں یہ تمام جانور جو مردہ بتائے گئے ہیں اسی مارک بریسٹو کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہونگے۔  مارک کا کہنا ہے کہ یہ تمام تصاویر افریقہ میں  شکار کرانے والے  ٹور آپریٹرز نے اپنے کاروبار کے پروموشنل اشتہارات کے لئے اتروائی تھیں مگر جب پورے واقعہ کی تفصیلات سامنے آئیں تو مارک کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائے۔ اسکی کمپنی پینتھرا نے  جو تحفظ حیوانات کے نام پر قائم ہوئی ہے۔ مارک کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اکتوبر کے گرم ترین دن کے موقع پر لوگ حد سے زیادہ محتاط ہوگئے

شیئر: